Baap ki beti se mohabbat ki kahani

Qeemati Alfaaz

 ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک خوبصورت پہاڑی گاؤں میں ایک جوان لڑکی "رابعہ" اپنے باپ کے ساتھ رہتی تھی۔ رابعہ کی ماں بہت عرصہ پہلے وفات پا چکی تھی، اور اس کا باپ ہی اس کا سب کچھ تھا۔ وہ نہایت بہادر اور سمجھ دار شخص تھا۔

Baap ki beti se mohabbat ki kahani


ایک دن باپ بیٹی لکڑیاں چننے جنگل کی طرف نکلے۔ واپسی پر ایک پرانی پگڈنڈی پر چلتے ہوئے اچانک رابعہ کا پاؤں پھسلا اور وہ ایک گہری کھائی میں جا گری۔ کھائی اتنی گہری تھی کہ آواز بھی نیچے سے پوری نہیں آتی تھی۔


باپ نے فوراً کھائی کے کنارے جھانکا۔ بیٹی کو دیکھا تو دل دہل گیا۔ مگر وہ گھبرایا نہیں۔ اس نے جلدی سے رسی نکالی، مگر رسی چھوٹی تھی۔ اس نے اپنی چادر اور کپڑے کی پٹیاں رسی میں باندھ کر اسے لمبا کیا۔


نیچے بیٹی کی آواز آئی، "ابا! مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔"


باپ نے اوپر سے زور سے کہا، "بیٹا! ڈرو مت، جب تک میں زندہ ہوں، تُو گر نہیں سکتی۔" میں تجھے کچھ نہیں ہونے دوں گا!


اس نے پوری طاقت سے رسی نیچے کی طرف پھینکی اور بیٹی کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ بڑی مشکل سے اسے باہر نکالا، اور جیسے ہی نکالا، خود زمین پر گر پڑا، سانس پھول چکا تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:Such Bolne ka sila || Urdu moral story

رابعہ روتے ہوئے بولی، "ابا! اگر آپ کو کچھ ہو جاتا تو؟"


باپ نے مسکرا کر کہا، "بیٹی، باپ تو وہ دیوار ہوتا ہے جو خود ٹوٹ سکتا ہے، مگر اپنی بیٹی کو گرنے نہیں دیتا۔"


اخلاقی سبق:

پیارے بچو ! اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ باپ کی محبت خاموش ہوتی ہے، مگر جب وقت آتا ہے، وہ پہاڑ بن کر بیٹی کی حفاظت کرتا ہے۔


لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے والدین کا احترام کریں انہیں عزت دیں انکے ساتھ نرمی سے بات کریں اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں۔۔۔اللہ پاک ہمارے والدین کو سلامت رکھے۔۔(امین)